جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی: شہبازشریف اور محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی پروزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کومبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، ٹیم نے سیریزجیت کر قوم کو بہترین تحفہ دیا، کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی بدولت ممکن ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ شاندار جیت پر کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان نے ٹیم ورک کی بدولت سیریز میں کامیابی حاصل کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں