ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں حادثات اور میڈیکل ایمرجنسی میں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمبولینس ہیلی کاپٹر نے مغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے چھت پر بنے ہیلی پیڈ سے پرواز بھری تھی، پرواز بھرنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے اسی ہسپتال کی بالائی منزل سے ٹکرا گیا اور پھر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی، ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس، ایک ڈاکٹر اور ایک نرس تھی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ہسپتال کی جس بالائی منزل سے ہیلی کاپٹر ٹکرایا تھا وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاحال ایمبولینس حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

مقامی حکام کا دعویٰ ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر درست طریقے سے اڑان نہیں بھر کرسکا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کے حتمی تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں