بہاولنگر: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

بہاولنگر:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چشتیاں روڈ پر پیش آیا ، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ، حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے مرنے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ، جہاں زخمی نوجوان کا علاج کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے بھی حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں