اوکاڑہ: پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ پولیس نے مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے کری والا روڈ کے قریب 5 ڈاکو ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھائے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں