پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ آج شروع ہو گا

سنچورین: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا باکسنگ ڈے ٹیسٹ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

قومی سکواڈ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ یہاں کی کنڈیشن فاسٹ باؤلرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گا جبکہ ٹیم میں 7 بیٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آج سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں