عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2628ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں