امید ہے آنے والا سال امن، خوشحالی و ملکی ترقی کا سال ہوگا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال میں دوست اقدامات کو فروغ، روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آنے والا سال امن، خوشحالی و ملکی ترقی کا سال ہوگا، 2025ء روشنیوں کے شہر کراچی کی بہتری کا سال ہوگا، سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کو جلد مکمل کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں جدت کو اپنایا، کراچی میں پانی کے مسئلے حل کے لئے ہم نے بڑے میگا پراجیکٹ تشکیل دیئے، سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا، کراچی کے شہری بہت جلد کے فور کے ثمرات سے فیضیاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاسال صوبے میں سرمایہ کاری کا سال ہوگا، ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیں گے، روزگار کے مواقع بڑھائیں گے، ایک دوسرے کا سہارا بن کر ہی ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، آئیں ملکی ترقی میں اپنا کرادار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں