مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا: شیر افضل مروت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکا مطالبہ نہیں رکھا۔

پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکامطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دےسکتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، میں ان کےبارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے آفر ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کےخلاف بیان بازی نہ کرنےکی بانی کی کوئی ہدایت نہیں آئی، بیرسٹرگوہر جینٹلمین ہیں، عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں اس کو نہیں جانتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں