وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر آج شب 11 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف موجودہ صورتِ حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔