نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں