امریکہ نے بحرین، کویت، عراق سے غیر سفارتی عملہ واپس بلانے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل کا ایران پر ممکنہ حملے کا خطرہ، امریکی وزیر دفاع نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بحرین،عراق اور کویت سے غیر سفارتی عملہ واپس بلانے کی منظوری دے دی۔
امریکا نے مشرق وسطیٰ سے سفارت کاروں، فوجی اہلکاروں کے انخلا کا فیصلہ کر لیا، امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کردی۔
سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے کشیدگی کے باعث سینیٹ میں اپنی بریفنگ ملتوی کردی۔
امریکی حکام کی طرف سے سکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔