ایف آئی ایچ نے ورلڈکپ کوالیفائرز کا اعلان کردیا

لوزان: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کا اعلان کردیا۔

ایف آئی ایچ کے مطابق مینز ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی چلی اور مصر کرینگے جبکہ بھارت میں بھی مینز ورلڈکپ کوالیفائر میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈکپ کوالیفائر چلی میں سینٹیاگو، مصر میں اسماعیلی اور بھارت میں حیدرآباد میں ہوگا، پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی، انگلینڈ، مصر، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ورلڈکپ 15 اگست سے 30 اگست تک منعقد ہوگا، ایف آئی ایچ ورلڈکپ کی میزبانی بیلجیئم اور ہالیند کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں