غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طوفان بائرن نے تباہی مچا دی
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طوفان بائرن نے تباہی مچا دی، شدید سردی اور اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث غزہ میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوئے، اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
شمالی غزہ کے علاقے بیر النعاجہ میں ایک مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، غزہ شہر کے رمال محلے میں دیوار گرنے سے مزید 2 افراد جان سے گئے۔
شاطی کیمپ اور المواسی میں شدید سردی کے باعث متعدد بچے لقمہ اجل بن گئے، خان یونس میں 8 ماہ کی بچی بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
غزہ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان بائرن سے 8 لاکھ 50 ہزار افراد خطرے میں ہیں، مسلسل محاصرے نے غزہ میں بے گھر خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 654 ہوگئی، 1 لاکھ 71 ہزار 95 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی۔