انڈین کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا ایکس پر جون ایلیا کا مصرعہ وائرل

ممبئی: (دنیا نیوز) انڈین کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا ایکس پر جون ایلیا کا مصرعہ وائرل ہوگیا۔

بی سی سی آئی نے ایکس پر پاکستان کی فتح کا ذکر کئے بغیر بھارت کی ہار کا رونا رو دیا، صارفین نے فاتح کا نام پوچھنا شروع کردیا، ایک صارف نے جون ایلیا کا مصرعہ لکھ کر سوال داغ دیا اور کہا آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے، تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں۔

ایک صارف نے لکھا کس نے ہرایا، کوئی نام، نام یاد رکھنا، پاکستان۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں