ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھارتی رویئے کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قرار دیدیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھارتی رویئے کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قرار دیدیا۔
ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان نے سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ جیت کا جشن منایا، احمد حسین کی اننگز سمیر جتنی ہی اہم تھی، جیت کیلئے کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف نے بہت محنت کی۔
ہیڈکوچ شاہد انور بولے ٹرافی اور شائقین کرکٹ کا دل جیتنا ہدف تھا، بیٹر سمیر منہاس نے کہا ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور سپورٹ کیا، فائنل میں بے خوف ہو کر کھیلا۔