Published on:23 December, 2025

ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

بورے والا: (دنیا نیوز) ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملزم خضر کو دو مرتبہ سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، اقدام قتل پر 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

ملزم نے سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی کو قتل جبکہ والد کو زخمی کیا تھا، مقدمہ تین سال قبل تھانہ فتح شاہ میں درج ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں