گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے کے واقعات، 2 نوجوان زخمی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے کے دو واقعات کے دوران گلے پر ڈور پھرنے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ تھانہ سبزی منڈی اور سٹی وزیر آباد کے علاقوں میں پیش آئے۔

زخمی نوجوانوں کی شناخت شہریار افضل اور حیدر علی کے نام سے ہوئی، دونوں نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں