پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے مارچ سے لندن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئر لائن کو لندن ائیرپورٹ کے ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہے۔
ذرائع کے کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث قومی ایئر لائنز نے سلاٹس محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دیے تھے، ہیتھرو ایئرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازوں کوشروع کرنے کا تحریری طور پر آگاہ کیا۔