شاہدرہ میں خاتون سے دست درازی اور ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) شاہدرہ موٹر سائیکل سوار کا خاتون کے ساتھ دست درازی اور ہراساں کرنے کا معاملہ، شاہدرہ پولیس نے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، منہ چھپائے ملزم کی تلاش کے لیے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے دو دن کی کاوش سے اوباش ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔