فائیو سٹار سکول نے بیکن ہاؤس کو ہرا کر پی سی بی انٹر سکولز ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ سٹیڈیم میں پی سی بی انٹر سکولز فائنل میچ فائیو سٹار سکول نے جیت لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے، پی سی بی انٹر سکولز تورنامنٹ کا فائنل میچ آج بیکن ہاؤس اور فائیو سٹار سکول کے درمیان کھیلا گیا، فائیوسٹار سکول ٹیم نے بیکن ہائوس سکول کو 70 رنز سے شکست دی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اس ٹورنامنٹ میں جیتنے اور دیگر پوزیشنیں لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے آج خاص طور سے کراچی آئے ، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دونوں ٹیموں میں انعمات تقسیم کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا، پاکستان کرکت بورڈ کے انٹر سکولز ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کوسامنے لانا ہے۔
محسن نقوی نے پی سی بی انٹرسکولز ٹورنامنٹ جیتنے والے بچوں کیلئے 50 لاکھ روپے جبکہ رنز اپ بیکن ہاؤس سکول کی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔