سندھ پولیس کے اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس کے اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد خان ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیئے گئے، آزادخان اس سے پہلےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات تھے، ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی مقرر کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقبال دارا ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ تعینات کئے گئے، فیصل عبداللہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص لگا دیئے، ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں