نواب شاہ: دو کاروں میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

نواب شاہ: (دنیا نیوز) دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بچھڑی چودگی پر پیش آیا، کاروں کے درمیان خونی تصادم میں 2 بچے بھی شدید زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشیوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق باندھی سے تھا جو نواب شاہ آ رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں