ایران میں احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری، سکیورٹی اہلکار سمیت 7 مظاہرین جاں بحق

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں احتجاجی مظاہرے پانچویں دن میں داخل ہوگئے جن میں اب تک ایک سکیورٹی اہلکار اور 6 مظاہرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاج تہران، مشہد، اصفہان، لورستان، خوزستان اور چھوٹے شہروں تک پھیل گیا، مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں، فولاڈشہر، کوہ دشت اور ازنا میں 3 مظاہرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

دیگر شہروں میں جھڑپوں کے دوران 4 مزید افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے، سخت سکیورٹی کے باوجود احتجاجی مظاہرے مقدس شہر قم تک پھیل گئے ہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی تبدیلی اور پہلوی دور کی واپسی کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں