نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دورہ چین کے دوران بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ چین کے لئے بیجنگ پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اتوار کو چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 ویں چین پاکستان وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان۔چین سفارتی تعلقات کے 75 ویں سال کے آغاز کے موقع پر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے 2026 کے دوران مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں