ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بچوں، خواتین سمیت 4 جاں بحق

اوباڑو: (دنیا نیوز) گڈو لنک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں