چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی

چکوال: (دنیا نیوز) تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو تلہ کنگ منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں