امریکا میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، کیمبرج شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب
کیمبرج: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، کیمبرج شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی تیسری مرتبہ کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہوگئی، بورے والا سے تعلق رکھنے والے برہان اعظم کیمبرج سٹی کے نئے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔
سنبل صدیقی نے مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہو کر ریکارڈ بنایا، میئر اور ڈپٹی میئر دونوں پاکستانی مسلمان پہلی بار منتخب ہوئے، پاکستانی کمیونٹی کا تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔