بلوچستان بھر کی ضلعی عدلیہ کو ماڈل کورٹس قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ کو ماڈل کورٹس قرار دے دیا گیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے صوبے بھر کی عدالتوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں، جوڈیشل مجسٹریٹس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تک تمام عدالتیں ماڈل کورٹس کے طور پر کام کریں گی، ماڈل کورٹس کے قیام کا مقصد تیز انصاف اور زیر التواء مقدمات میں کمی ہے۔

فیصلہ این جے پی ایم سی کے 56ویں اجلاس اور ججز میٹنگ کی روشنی میں کیا گیا ہے، تمام عدالتوں کو ماہانہ یونٹ رپورٹس ممبر انسپکشن ٹیم کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ماڈل کورٹس کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں