برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کا سامنا، ویسٹ مڈ لینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کا سامنا ہے، ویسٹ مڈ لینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی۔
سو میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن ہوگیا، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، سکولز بند کر دیئے گئے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹرین اور بس سروسز متاثر ہوگئی۔
تیز ہواؤں کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، متعدد منسوخ کر دی گئیں، لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوگئے، برطانیہ میں عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دے دیا۔