وینزویلا اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت دیکھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت دیکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا پر حملوں کا ممکنہ دوسرا مرحلہ منسوخ کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعاون میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے، تیل اور گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ بڑی آئل کمپنیاں وینزویلا میں کم از کم 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ سکیورٹی مقاصد کے تحت وینزویلا کے تمام تیل بردار جہاز اپنی جگہ پر موجود رہیں گے، وینزویلا نے امن کی کوشش میں بڑی تعداد میں سیاسی قیدی رہا کر دیئے۔