امریکا ایران تصادم کے خطے میں سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہونگے: قطر

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جانتے ہیں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے ایسی صورتحال سے ہر ممکن طور پر گریز چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں