کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کا کارندہ گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کر کے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ملزم امجد کا نام ریڈ بک میں شامل ہے اور تعلق فتنہ الہندوستان سے ہے، ملزم نے 2022ء میں پڑوسی ملک جا کر دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم حساس تنصیبات پر آنے جانے والی گاڑیوں کی ریکی کر کے اطلاع تنظیم کو دیتا تھا، ملزم جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ملزم ظفر عرف ماما کا ساتھی اور بھانجا ہے۔
اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ملزم اور ساتھیوں نے ماڑی پور میں تعینات پولیس افسر کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے ریکی کی تھی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔