ایران میں پر تشدد مظاہرے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی
تہران: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ ہیومن رائٹس چیف نے دعویٰ کیا کہ ایران میں پر تشدد مظاہرے جاری رہے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی۔
ترجمان یو این ہیومن رائٹس جیمی لارنس کا کہنا ہے ایران میں پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، پر تشدد واقعات کو جلد از جلد روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، 2022ء کے بعد ایران میں سب سے بڑے مظاہروں کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں حکومت کے حامی بھی سڑکوں پر آگئے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کی غیر ملکی حمایت یافتہ فسادیوں کی مذمت کی، تہران میں ہزاروں افراد نے حکومت کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا، قومی پرچم لہرائے، امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی تھی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین کو خراج تحسین پیش کیا تھا، سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا قوم نے تاریخی احتجاج کرکے دشمن کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔