روس نے امریکا کو ایران کیخلاف کسی بھی فوجی مہم جوئی سے خبردار کر دیا
ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے امریکا کو ایران کیخلاف کسی بھی فوجی مہم جوئی سے خبردار کر دیا۔
روس نے ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی بھرپور مذمت کی، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت ناقابل قبول ہے، ایران پر حملے کی دھمکیاں قبول نہیں کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو رنگین انقلاب کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔