کراچی میں بے لگام ہیوی ٹریفک نے مزید 2 جانیں نگل لیں
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بے لگام ہیوی ٹریفک نے مزید 2 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، جاں بحق شخص کی شناخت راؤ نثار احمد کے نام سے ہوئی۔
دوسرا واقعہ بلدیہ رانا گراؤنڈ میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، خیال رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ہیوی گاڑیوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔