کمالیہ : شادی سے انکار پر ہمسایہ نے دوشیزہ قتل کردی

کمالیہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر کمالیہ میں ہمسایہ نے دوشیزہ قتل کردی۔

 پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گاؤں بستی پیراں میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار پر ملزم نے چاقو کے وار کرکے اپنی ہمسائی 19 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھی کی مدد سے لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرکے نعش قریبی فصل میں پھینک دی۔

دوسری جانب ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں