فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنید صفدر کے ولیمہ تقریب میں شرکت

لاہور:(دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں سید عاصم منیر نے نوازشریف، شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزرا منشا اللہ بٹ، رانا محمد اقبال سے بھی ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر اور شانزہ علی کی ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز میں ہوئی جس میں 800 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

 بین الاقوامی میوزک ڈائریکٹر نجاد علی کی قیادت میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف میوزیکل پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

ولیمہ کی تقریب میں اہم سیاسی شخصیات، تاجر برادری کے ارکان کے علاوہ بین الاقوامی مہمانوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں