ٹرمپ کا کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کی اشیا پر ٹیرف کا طریقہ کار طے کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے اقدامات کیوبا پر دباؤ بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ کیوبا گرنے کے قریب ہے، اسے مذاکرات کرنا ہوں گے یا وینزویلا جیسے انجام کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔

امریکی صدر کے دھمکیوں کے جواب میں کیوبا کے صدر کا کہنا تھا کہ کیوبا اپنے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں