ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر

زیارت: (دنیا نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری متاثر ہوگئے۔

لہہ کا درجہ حرارت منفی 11، استور، زیارت میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح کالام میں منفی 8، قلات، سکردو میں منفی 7 جبکہ پارا چنار اور گوپس کا پارا منفی 6 رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ برفباری بھی متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں