بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محمود اچکزئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہمیں اپنے مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سرکار ہو گی، 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں، سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں۔