امریکا: جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات کی آخری کھیپ جاری
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزارت انصاف نے جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات کی آخری کھیپ جاری کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ جیفری ایپسٹین دستاویزات میں 3 ملین صفحات، 2 ہزار ویڈیوز اور 1.8 لاکھ تصاویر شامل ہیں۔
جیفری ایپسٹین دستاویزات کا زیادہ تر مواد حساس ہونے کی وجہ سے سنسر کیا گیا ہے، جیفری ایپسٹین 2019ء میں جنسی سکینڈل مقدمے کے دوران جیل میں ہلاک ہو گیا تھا۔