سیالکوٹ سٹالینز نے آسٹریلوی بلے باز کو ڈائیریکٹ سائن کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سٹیو سمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفر اور مینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ہے تاہم سٹیو سمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضع رہے کہ سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان سوشل میڈیا پرکیا۔

ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اونر مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے، ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں جیسے ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ اب دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں