ایران حملے سے بچنے کیلئے مذاکرات کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات اس لیے کر رہا ہے کہ وہ حملے سے بچ سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نہیں چاہتا کہ امریکا اس پر حملہ آور ہو، فرقہ ورانہ تشدد اور مذہبی ظلم کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امتیازی سلوک اور تشدد کی ہر شکل کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن امریکا کے بدترین صدر تھے، جوبائیڈن کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ صدر ہیں، لوگ مجھے ڈکٹیٹر کہتے ہیں، میں نہیں ہوں، جوبائیڈن کی شخصیت ایک ڈکٹیٹر جیسی تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا کے پاس امریکا کے بعد دنیا کے بڑے تیل کے ذخائر ہیں، امریکا اور وینزویلا مل کر دنیا کے 68 فیصد تیل کے مالک ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل عالمی طاقت کا اصل ہتھیار ہے، توانائی ،معیشت عالمی سیاست کا مرکز بن چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں