طلاق کی افواہوں کے بیچ سنیتا آہوجا کا بالی ووڈ میں بڑا قدم

ممبئی: (ویب ڈیسک) طلاق کی افواہوں کے پس منظر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سنیتا آہوجا اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں اور وہ جلد بالی ووڈ میں بطور اداکارہ ڈیبیو کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا نے ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤس بالاجی موشن پکچرز کے تحت بننے والی ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے۔

فلم کا عنوان تاحال منظرِ عام پر نہیں آیا، تاہم رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا تقریباً 20 دن کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی اور فلم میں ان کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گووندا، جو 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کے کامیاب ترین ہیروز میں شمار ہوتے تھے، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اس سے قبل کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں کسی سطح پر شمولیت اختیار نہیں کی۔

ایسے میں سنیتا آہوجا کا اس عمر اور مرحلے پر بالی ووڈ میں قدم رکھنا “دیر آید درست آید” کے مصداق ایک نمایاں اور توجہ طلب انٹری قرار دیا جا رہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آغاز کس حد تک کامیاب اور دیرپا ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، جبکہ ان کے بیٹے یش وردھن آہوجا بھی جلد ہی کسی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں