وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیاں سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔

حکام نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں