ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں گروپ میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپال کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، دیپندرا سنگھ ایری نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، لوکیش بام 13، آصف شیخ 11، گلثن جا 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جبکہ سومپل کامی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ عاکل حسین، میتھیو فورڈی، شیمر جوزف اور روسٹن چیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ سی میں شامل ہیں اور آج اپنا رواں ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں