بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول

اسلام آباد :(دنیا نیوز) بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 17فروری کو ہوگی۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان کو دعوت موصول ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے، شہباز شریف تقریب حلف برادری کا دعوت نامہ موصول ہونے سے قبل آسٹریا کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آسٹریا کے پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں