عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 920 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 014 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 129 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 870 روپے کی سطح پر آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں