پاکستان کی برداشت، استحکام کو دو بڑے دہشتگرد حملوں نے آزمایا: ترک جریدہ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برداشت اور استحکام کو دو بڑے دہشت گرد حملوں نے آزمایا۔

اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشت گردی پر ترک جریدے ڈیلی صباح نے آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان کے بھرپور اور تیز ردعمل نے دہشتگردی کو سٹریٹجک جیت میں بدلنے سے روک دیا، اسلام آباد حملہ اور بلوچستان میں مربوط دہشت گردی کا مقصد ریاست پر اعتماد کو کمزور کرنا تھا۔

آرٹیکل میں لکھا گیا کہ دہشتگردوں کی حکمت عملی علاقے پر قبضہ نہیں، عوامی اعتماد کو متزلزل کرنا تھا، پاکستان نے بھرپور انسداد دہشتگردی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 145 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

جریدے کے مطابق بلوچستان میں ایک ہفتے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران بی ایل اے کے 216 دہشتگرد ہلاک کئے گئے، جدید دہشت گردی دو محاذوں پر لڑی جاتی ہے، ایک مسلح حملے اور دوسرا نفسیاتی و پراپیگنڈا جنگ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں