پنجاب کے تاجروں کی درخواست منظور، 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی تاجر برادری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان میں 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا، رات 10 بجے دکانیں بند کرانے کے اوقات کار ختم کر دیئے گئے، وزیر اعلی پنجاب نے باقاعدہ منظوری دے دی، باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر محکموں کو ہدایات دے دی گئیں، رمضان المبارک میں 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں